چنگ چی ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت

چنگ چی ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت

لاہور(پبلک نیوز)‌ضلع کچہری کورٹ/ چنگ چی رکشے پر خاتون سے بدتمیزی کرنے کے کیس میں ملوث چار ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے چاروں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع کر دی.

تفصیلات کے مطابق جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان کے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی. متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا تھا، ملزمان کے خلاف پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا.تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان نے چلتے چنگ چی رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار لڑکی کو تنگ کیا، ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر لڑکی سے بدتمیزی کی، رکشے کے پیچھے شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے، خاتون نے عثمان، عرفان ،عبدالرحمان اور ساجد کو شناخت کیا. جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔