روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا رجحان برقرار

روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا رجحان برقرار

کراچی(پبلک نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے. انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مزید مہنگا ہو گیا.

روپے کی قدر سنبھالے نہیں سنبھل رہی ہے ، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ڈالر 171 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ، گزشتہ روز ڈالر 170 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا جس میں آج مزید اضافہ دیکھا گیا. منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں 38 پیسے مہنگا ہوا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔