100سال بعد گلیشئر سےملنےوالےکوہ پیماکےپاؤں نےنئےسوالات کھڑےکردیئے

 100سال بعد گلیشئر سےملنےوالےکوہ پیماکےپاؤں نےنئےسوالات کھڑےکردیئے
کیپشن: 100سال بعد گلیشئر سےملنےوالےکوہ پیماکےپاؤں نےنئےسوالات کھڑےکردیئے

ویب ڈیسک:( جواد ملک ) ماؤنٹ ایورسٹ کا پہلا فاتح کون تھا؟ 100سال بعد گلیشئر سے ملنے والے کوہ پیماکے جراب اوربوٹ  چڑھےمنجمد پیر نے نئے سوال کھڑے کردیئے.

تفصیلات کے مطابق  ایک صدی یعنی  100 سال پہلے ایک انگریزکوہ پیما اینڈریو "سینڈی" ارون اپنے کوہ پیمای ساتھی جارج میلوری کے ساتھ،  ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے کی کوشش  میں لاپتہ ہوگئے تھے ، تاہم ماؤنٹ ایورسٹ کے شمال میں گلیشئر پگھلنے کے بعد ان کا ایک محفوظ پیر ملا ہے۔

اس دریافت سے ممکنہ طور پر یہ حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا یہ جوڑا ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے پہلے افراد بننے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔

یاد رہے نیوزی لینڈر کوہ پیما ایڈمنڈ ہلیری اور ٹینزنگ نورگے  نے  29 سال بعد ماؤنٹ ایورسٹ کو فتح کیا تھا۔

29 مئی 1953ء کو پہلی مرتبہ کوئی کوہ پیما دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوسر کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ یہ کارنامہ ایڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے نے انجام دیا تھا۔
یڈمنڈ ہلیری اور تینزنگ نارگے ایورسٹ کو سر کرنے والی برطانوی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس ٹیم کا کوئی بھی رکن اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ اس ٹیم میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جورج لووے بھی شامل تھے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہلیری اور اس مہم جو ٹیم کے سربراہ جان ہنٹ کو ’سر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ تینزنگ نارگے کو صرف جارج میڈل دیا گیا۔

  کوہ پیما کا محفوظ پیر جس پر جراب اور جوتا بھی موجود ہے  نیشنل جیوگرافک کی ایک دستاویزی فلم بنانے والی ٹیم نے ستمبر میں دریافت کیا تھا۔

اونی جراب پر ایک نام کا لیبل ابھی بھی سلی ہوئی ہے جس پر لکھا ہے "A.C. Irvine ۔ 1924 میں ایورسٹ پر ارون اپنے ہم وطن جارج میلوری کے ساتھ لاپتہ  ہوگئے تھے اور یہ  کوہ پیمائی کے سب سے بڑے رازوں میں سے ایک ہے ۔

 دونوں دوست  8 جون 1924 کو ایورسٹ کی چوٹی سے 800 فٹ نیچے یکدم غائب ہو گئے تھے لیکن کیا  مرنے سے پہلے انہوں نے چوٹی تک رسائی حاصل کی، یہ ابھی تک نامعلوم ہے۔

 یادرہے ارون کے کوہ پیما دوست  میلوری کی لاش 1999 میں دریافت  کرلی گئی تھی، تاہم ارون کی لاش اور کیمرہ جو کوہ پیما لے کر ماؤنٹ ایورسٹ لے کرجارہے تھے نہیں مل سکی۔

 ملنے والے محفوظ پاؤں کا  ڈی این اے  ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے  جس کا  اروائن کے خاندان کے افراد سے لیے گئے نمونوں سے موازنہ  کیا جائے گا ۔

نیشنل جیو گرافک ٹیم نے بوٹ ملنے سے چند دن پہلے ایک آکسیجن سلنڈر دریافت کیا  جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کے شمال مشرقی کنارے پر اروائن  کی  برف توڑنے کی کلہاڑی بھی ملی تھی ۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر