سیالکوٹ(پبلک نیوز) سیالکوٹ وارڈ نمبر 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ عمر ارشد پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
سیالکوٹ کنٹومنٹبورڈ سے ن لیگ کے امیدوار شیخ عمر ارشد پر الزام ہے کہ انہوں نے ساتھیوں ن کے ساتھ مل کر ووٹرز کو اغواء کر کے زبردستی دھمکایا، سیالکوٹ تھانہ کینٹ پولیس نے شیخ عمر سمیت 6 نامزد اور 26 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا. مبینہ طور پر ملزمان حلقہ کے ووٹرز پرویز محسن اور زوہیب کو اغواء کر کے زبردستی ووٹ ڈالنے پر مجبور کرتے رہے.
واضح رہے کہ ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جاری ہیں ، پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی. ملک بھر کی 206 وارڈز میں 1560 امیدواروں میں مقابلہ ہو ریا ہے جبکہ 684 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں . سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔