’افغانستان کے اکاومنٹ منجمد کرنا انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے‘

’افغانستان کے اکاومنٹ منجمد کرنا انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے‘
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا کے 8 انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے۔ بھارت میں صف ماتم بچھی ہے۔ مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا افغانستان کے اکاومنٹ منجمد کرنا انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے۔ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے۔ اشرف غنی اگر عمران خان کی بات مان لیتے تو اس طرح بھاگنا نہ پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اکاومنٹ منجمد کرنا انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے۔ امن کی خاطر طالبان کو امریکہ کے ساتھ بٹھایا۔ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے۔ پورے پاکستان میں کہیں افغان مہاجر کیمپ نہیں۔ جو چوری چھپے آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔