کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے نتائج آ گئے

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کے نتائج آ گئے

لاہور(پبلک نیوز) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی.

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں. ملتان، غیر حتمی غیر سرکاری دس وارڈز کا مکمل نتیجہ ملتان، میں وارڈ نمبر ایک سے آزاد امیدوار رانا اشرف 1159 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر دو سے آزاد امیدوار غلام جیلانی 158 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے، وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے اختر رسول 321ووٹ لے کر کامیاب ہوئے. وارڈ نمبر چھ سے آزاد امیدوار ثناء اکبر 467 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے. وارڈ نمبر سات سے شمشاد علی انصاری 396 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے. وارڈ نمبر آٹھ آزاد امیدوار یعقوب ناصر 64 کامیاب ہوئے اور وارڈ نمبر نو آزاد امیدوار محمد صادق 121 ووٹ کے کر کامیاب قرار پائے. وارڈ نمبر دس آزاد امیدوار خورشید خان 164 ووٹ کے کر کامیاب ہوئے.

لاہور کے نتائج

لاہورکنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات وارڈ نمبر 6 کا مکمل نتیجہ ، مسلم لیگ ن کے امیدوار نعمان نعیم 523 ووٹ لے کر سب سےآگے. پی ٹی آئی کے امیدوار بشارت علی 219 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور ،پیپلز پارٹی کے امیدوار 122 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے. والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ کےغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ نور سبحانی جیت گئے اور پاکستان تحریک انصاف کے میجر ر جاوید ضمیر احمد ہار گئے. راجہ نور سبحانی 224 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے. معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی متعدد علاقوں میں سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے.

کراچی کے نتائج

کراچی کے علاقے منوڑ ہ کینٹ وارڈ ون کا مکمل نتیجہ آیاہے ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد طیب نے میدان مار لیا. محمد طیب 391 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار علیم مقدم 205 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پی ایس پی کے محمد دانش نے 27 ووٹ حاصل کئے. وارڈ نمبر 5 ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں پیپلزپارٹی کے زرتاش ملک کامیاب ہوئے جبکہ منوڑا وارڈ نمبر2 میں پیپلز پارٹی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کا میاب قرار پائے. پی ٹی آئی آئی کے ایزا خان 198 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 03 کا میدان پی ٹی آئی کے امیدوار خان نے مارلیا، 333 ووٹ لیکر کامیاب، پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حسن زیب خان 104 ووٹ لیکر دوسرے نمبر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ناصر 69 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر آئے.

گوجر نوالہ کے نتائج

گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 وارڈز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آ گئے. 10 میں سے 6 وارڈز پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے میدان مار لیا. کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 سیٹوں پر 2 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے. پاکستان مسلم لیگ ن صرف 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سکی. وارڈ نمبر 1 سے تحریک انصاف کے قمر علی چیمہ کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر 2 سے تحریک انصاف کے ناصر حسین جیت گئے. وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار عرفان چاند بٹ جیت گئے. وارڈ نمبر 4 سے تحریک انصاف کے غلام محی الدین جیت گئے. وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار کاشف حفیظ جیت گئے اور وارڈ نمبر 6 سے تحریک انصاف کے ساجد اکرام جیت گئے. وارڈ نمبر 7 سے تحریک انصاف کے نثار احمد بیگ جیت گئے اور وارڈ نمبر 8 سے مسلم لیگ ن کے کامران ملک جیت گئے. وارڈ نمبر 9 سے مسلم لیگ ن کے عبدالمجید جیت گئے. وارڈ نمبر 10 سے تحریک انصاف کے غلام مجتبی کامیاب ہو گئے. سیالکوٹ میں وارڈ نمبر 2کےتمام پولنگ اسٹیشن کا غیر ختمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سعید احمد 1013ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعمران سیعید ملک 637ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. ٹیکسلا کینٹ میں وارڈ 4 سے پی ٹی آئی کے سید رضا حسین شاہ کامیاب ہوئے جبکہ کینٹ وارڈ 3 سے مسلم لیگ ن کے ملک ارشد کامیاب قرار پائے. واہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 8 سے پی ٹی آئی کے ملک فہد کامیاب ہوئےاور وارڈ 9 سے مسلم لیگ ن کے فرخ سلیم کامیاب ہوئے. نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ کے4 وارڈز کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج بھی آ گئے۔ وارڈ نمبر1 سے پی ٹی آئی کےعرش اللہ کامیاب ہوئے جبکہ وارڈ نمبر 2 سے آزاد امیدوار کلیم الاسلام کامیاب ہوئے. وارڈ نمبر 3 سے پی ٹی آئی کے شاہ احد کامیاب ٹھہرے اور وارڈنمبر4 سے بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ زیارت گل کامیاب ہوئے. واضح رہے کہ ملک بھر کی 206 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو ا . لاہور کی 20 وارڈز میں 260 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف اور ن لیگ نے 20، 20 امیدوار میدان میں اتارے . لاہور میں 6 لاکھ 6 ہزار 628 ووٹرز نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا.والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیئے گئے .

کراچی میں 6 کنٹونمنٹ بورڈز کے 42 وارڈز میں 4 لاکھ 51 ہزار ووٹرز کے لئے 288 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، 84پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے . واضح رہے کہ کلفٹن کنٹومنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر چار سے جعلی پولنگ ایجنٹس پکڑے گئے، دونوں کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا گیا ہے.

واضح رہے کہ سب سے زیادہ تعداد پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی ہے جو 183 ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے144،پاکستان پیپلز پارٹی کے 113 اور جماعت اسلامی کے 104 امیدوار میدان میں ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 83 امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ کے 42، پاک سرزمین پارٹی کے35، مسلم لیگ ق کے 34 اور جے یو آئی ف کے 25 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔