سجل علی کی عمران خان کے صاحبزاداوں کے ہمراہ تصویر وائرل

سجل علی کی عمران خان کے صاحبزاداوں کے ہمراہ تصویر وائرل
پاکستان کی مشہور مقبول ایکٹریس سجل علی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی نے گذشتہ دنوں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی آنے والی نئی مووی’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر آئیں۔ خیال رہے کہ یہ فلم عمران خان کی سابقا اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بنائی ہے۔ جو اس فلم کی پروڈیوسر رائٹر ہیں۔ https://twitter.com/PakistaniCinema/status/1568848992028483587?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568848992028483587%7Ctwgr%5Ef309052f7879ec6e6e0934b11e2ebc33f7d16485%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F299223- ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کیساتھ بھی فوٹوز بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ سجل علی کے فینز ان فوٹوز کو خوب پسند کرتے ہوئے ان پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔