بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔ اروشی روتیلا نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ کچھ روز پہلے میری ٹیم نے مداحوں کی بنائی ہوئی تمام خوبصورت ایڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہیں اس میں شامل دیگر لوگوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ میڈیا سے درخواست کرتی ہیں اس سے متعلق خبریں نہ بنائیں۔ https://twitter.com/RVCJ_FB/status/1568804249857060870?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568804249857060870%7Ctwgr%5Eb34d3bf6c87d8fb0ae7f9bc378a921262264d2f2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Furvashi-unfollows-naseem-on-instagram-after-latter-reveals-he-doesnt-k خیال رہے کہ اس سے قبل اروشی روتیلا سے متعلق ایک سوال پر نسیم شاہ نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ اروشی کون ہیں؟ پتہ نہیں فینز اس طرح کی ویڈیوز کیوں بناتے ہیں۔ مجھے تو اس بارے میں معلوم بھی نہیں کہ ایسا کیا ہوا اور کیا نہیں۔ ابھی میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ https://twitter.com/Musskey/status/1568912714172596231?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568912714172596231%7Ctwgr%5Eb34d3bf6c87d8fb0ae7f9bc378a921262264d2f2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Furvashi-unfollows-naseem-on-instagram-after-latter-reveals-he-doesnt-k خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں نسیم شاہ بھی نظر ا ٓرہے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور پھر اس حوالے سے اروشی کو ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ https://twitter.com/MogalAadil/status/1568536495161765888?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1568536495161765888%7Ctwgr%5Eb34d3bf6c87d8fb0ae7f9bc378a921262264d2f2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Furvashi-unfollows-naseem-on-instagram-after-latter-reveals-he-doesnt-k یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اروشی روتیلا کا بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وہ ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے موجود تھیں تاہم بدقسمتی سے رشبھ پنت کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔