ڈسکہ دھاندلی کیس؛ عثمان ڈار نے الزامات کو مسترد کردیا

ڈسکہ دھاندلی کیس؛ عثمان ڈار نے الزامات کو مسترد کردیا
این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن کی انکوائری جاری، پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے تحریری جواب جمع کرا دیا. عثمان ڈار نے ڈسکہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی میں کردار کے الزامات کو مسترد کردیا. تحریری جواب میں انکا کہنا تھا کہ 17 فروری 2021 کو میں معاون خصوصی نہیں تھا، ڈی ایس پی ذولفقار ورک کے الزامات من گھڑت ہیں، ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر پارٹی کی نمائندگی کےلئے اجلاس میں گیا،ع اجلاس میں ڈی پی او نے امن و امان برقرار رکھنے میں کردار ادا کرنے کی بات کی. عثمان ڈار کا جواب میں کہنا تھا کہ میں کسی پریزائیڈنگ افسر سے نہ ملا اور نہ کسی جگہ گیا جہاں پریزائیڈنگ افسران تھے، ضلعی انتظامیہ پولیس پر کوئی دباو نہیں ڈالا نہ ہی کرپٹ پریکٹس کرائی، میں پریزائیڈنگ افسران میں رقم کی تقسیم سے متعلق نہیں جانتا نہ انہیں ملا، عثمان ڈار نے الیکشن کمیشن سے انکوائری ختم کرنے کی استدعا کر دی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔