پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد: پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر تشدد: پنجاب حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں پر بدترین تشدد کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دینے جا رہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کسی پولیس والے کے ساتھ زیادتی ہو۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے درخواست کی ہے جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسرز جوڈیشل انکوائری میں بتا دیں انہیں کس نے تشدد کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ 25 مئی 2022 کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے جس کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور میدان جنگ بن گیا تھا۔ اسی دوران کئی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔