لاہور: بابر اعظم کو اگست کے مہینے کے لئے پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کے کپتان آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیت گئے۔ بابر اعظم کو اگست کے مہینے کے لئے پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ قرار پائے ہیں۔ بابر اعظم کے ساتھ شاداب خان اور نکولس پورن ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دامنتھ کا ایوارڈ جیتنے پر خوشی ہوئی، گزشتہ مہینے میری ٹیم اور میرے لئے بڑا شاندار رہا، میں نے کچھ انتہائی زبردست پرفارمنسز دیں۔ بابرا عظم نے کہا کہ ایشیاکپ میں ملتان اور لاہور کےکراؤڈ کے سامنے کھیلا بڑا اچھا رہا، اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے سنچری اسکورکرنے سے میری خوشی دوبالا ہوئی، میں اور میری ٹیم کروڑوں پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی لانے کے لئے بےتاب ہیں۔