پاکستان میں ایکس( ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر بند

پاکستان میں ایکس( ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر بند

(ویب ڈیسک )   پاکستان میں ایکس( ٹوئیٹر) سروس بحال ہونے کے ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر بند کردی گئی ہے، اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے) کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا کہ ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لیا جاچکا ہے۔ تاہم، پاکستان میں اس وقت کی صورتحال کے مطابق ایکس ڈاٹ کام تمام ڈیسک ٹاپ کمپوٹرز اور موبائل فونز پر بغیر کسی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے چل رہا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ  میں   ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت  ہوئی۔ پی ٹی اے کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کردی ۔

وکیل پی ٹی اے احسن امام نے کہا کہ   ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جا چکا ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ  اگر لیٹر واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا۔

درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری نے کہا کہ  ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

عدالت نے کہا کہ   ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے، اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے۔

ایک اور پی ٹی اے کے وکیل سعد صدیقی نے کہا کہ  مجھے نوٹیفکیشن واپس لئے جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ   پی ٹی اے نے ہر درخواست کے لئے الگ وکیل رکھا ہے؟، یہ تو غلط ہے ایک وکیل کو آگاہی دی گئی دوسرے کو نہیں۔

عدالت نے ایکس کی بندش سے متعلق دیگر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

Watch Live Public News