پشاور: غیر معیاری آئس کریم فیکٹریز کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور: غیر معیاری آئس کریم فیکٹریز کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے غیر معیاری آئس کریم فیکٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 یونٹس سیل کر دیئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں مضر صحت کیمکلز اور غیر معیاری آئس کریم تیار کرنے پر 7 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں، کارروائی کے دوران فیکٹریز سے 2 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری آئس کریم برآمد کی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فیکٹری سے 1600 کلو سے زائد مس برانڈ میٹریل بھی برآمد کیا گیا،غیر معیاری آئس کریم تیار کرنے پر ضلع ملاکنڈ میں دو فیکٹریاں سیل کی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق آئس کریم کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز اور بناسپتی گھی کے استعمال پر ملاکنڈ میں دو فیکٹریاں سیل کی گئیں۔ اس کے علاوہ کارروائی میں 120 کلو مضر صحت کیمکلز اور 100 کلو غیر معیاری آئس کریم برآمد کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملاکنڈ میں 244 کلو ممنوع چائنہ سالٹ اور 200 لیٹر مشروبات بھی برآمد ہوئیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔