ویب ڈیسک: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزم کی محمد ہارون کے نام سے ہوئی، ملزم کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 4000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق گجرات سے ہے۔
ملزم گجرات سے مذکورہ کرنسی فروخت کرنے آیا تھا، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ایف آئی اے حکام کےمطابق ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔