پبلک نیوز: روس اور ترکی مابین تعلقات میں کشیدگی، روس نے ترکی کے ساتھ اپنا فضائی رابطہ منقطع کردیا ہےتفصیلات کے مطابق ترک ڈرونز TB2 کسی بھی جنگ میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شام سے لیبیا اور آزربائجان تک یہ اپنی قوت کو منوا چکے ہیں۔ روس نے جیسے ہی یوکرائن کی سرحد پر فوجی نقل و حرکت کی، یوکرائن نے ترکی سے TB2 کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔اس معاہدہ کے پیش نظر روس نے ترکی سے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔