علیم خان کو ہوٹل میں مبینہ تھپڑ پڑ نے کی خبر پر تردید

علیم خان کو ہوٹل میں مبینہ تھپڑ پڑ نے کی خبر پر تردید
لاہور: ( پبلک نیوز) علیم خان کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں مبینہ تھپڑ پڑ نے کی خبر پر تردید کردی گئی۔ ترجمان عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ مہم پرویز الہی کو شکست سے نہیں بچا سکتی ہیں ،پرویز الہی کو شکست نظر آ گئی ہے، وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کر لیں، عبدالعلیم خان کا حمزہ شہباز کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے، پرویز الہی ایسی حرکتوں کی بجائے الیکشن میں جائیں ، جعلی ٹوئٹ اور بوگس خبروں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم سب متحد ہیں، پراپیگنڈہ مہم کے پیچھے کار فرما عناصر ناکام رہیں گے۔ ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔