جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آ گئے

جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آ گئے
آئی ایس پی آر نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو کو جعلی قرار دے دیا. سابق آرمی چیف کی جعلی آڈیو ریاستی اداروں کو ہدف بنانے کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے. تفصیلات کے مطابق جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی مبینہ جعلی اڈیو کے حقائق سامنے آ گئے ۔ جنرل ( ر ) اسلم بیگ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات فری میڈیا پہ آ رہے ہیں، میں اسکی مذمت اور تردید کرتا ہوں ، فوج میری پہچان ہے میری شان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ایک سپاہی ،ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔ جنرل (ر) اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف بات کرنا ، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بداخلاقی تصور ہوتی ہے ۔ اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے۔ جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرا دماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے ۔ ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔