میانمار کی فوج نے فضائی حملے میں سگائینگ کے ایک دیہات کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے علاقے سگائینگ میں میانمار کی فوج نے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔ میانمار کی فوج نے فضائی حملے میں سگائینگ کے ایک دیہات کو نشانہ بنایا۔ مقامی افراد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یانمار فوج کے فضائی حملے کے بعد 28 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت نے حملے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم اموات کی تعداد نہیں بتائی۔ دوسری جانب امریکی مڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سگائینگ کے فوجی حملے میں ہلاکتیں 160 سے زیادہ ہیں۔ خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میانمار میں سگائینگ کا علاقہ فوج مخالف مزاحمت پسندوں کا گڑھ ہے۔ خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے2021 میں آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔