جیل سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کا خط آگیا، اہم مطالبہ

جیل سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کا خط آگیا، اہم مطالبہ
کیپشن: pti leader
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا جیل سے خط ، نو منتخب چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ سے اہم مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے خط میں نو منتخب چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ  آئندہ اجلاس کے لیے اُن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں ۔

  سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے لکھا کہ ہر اجلاس میں شرکت کرنا میرا آئینی و قانونی حق ہے جس سے مجھے محروم رکھا جا رہا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی جوائنٹ سیشن کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کریں ۔

Watch Live Public News