تکذیب نکاح کیس؛اداکارہ میرا کو مزید شواہد جمع کرانیکی مہلت

تکذیب نکاح کیس؛اداکارہ میرا کو مزید شواہد جمع کرانیکی مہلت
لاہور(پبلک نیوز)‌ سیشن کورٹ لاہور میں‌ اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ادکارہ میرا کو مزید شواہد جمع کرانے کی مہلت دے دی . عدالت نے ادکارہ میرا کو 9ستمبر تک اضافی شواہد جمع کروانے کا حکم دے دیا . ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کی اپیل میں مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کی تھی. ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے میرا کی اپیل پر سماعت کی، اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا ۔عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا ۔عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔