معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے: گورنر سٹیٹ بینک

معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے: گورنر سٹیٹ بینک
کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے پر قابو پاکر معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے عالمی معیشت کے سہارے کے لیے فنڈز کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان سمیت دیگر ملکوں کو ایس ڈی آر کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے عالمی معیشت کے سہارے کے لیے فنڈز کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے2 ارب 77 کروڑ ڈالر سے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس وقت سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر ہیں۔ ملکی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ ہمیں غیرملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ اس دوران انھوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کی 2 سے 3 فیصد شرح رہنے کا اندازہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خسارے پر قابو پاکر معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔