چینی بحران، شوگر ملز کو 44 ارب جرمانہ

چینی بحران، شوگر ملز کو 44 ارب جرمانہ
ویب ڈیسک: مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے شوگر ملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی سی پی نے شوگر ملز کو مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔ یہ جرمانہ 2 ماہ کے اندر اندر ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی سی پی کی جانب سے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔ شوگر ملز پر مبینہ گٹھ جوڑ کرتے ہوئے چینی کی من پسند قیمت مقرر کرنے کی بنا جرمانہ عائد ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شوگر ملز نے نہ صرف یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا بلکہ چینی برآمد بھی کی جس وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کمیشن کے دو ممبران کی جانب سے فیصلہ میں اختلافی نوٹ بھی دیئے گئے۔ تاہم چیئر پرسن سمیت دو ممبران کے فیصلہ کے حق میں ووٹ آئے۔ ووٹ برابر ہو گئے تھے جس کے بعد چیئرپرسن نے دوسری بار اپنا ووٹ فیصلہ کے حق میں دیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ سی سی پی نے 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ورنہ اس سے قبل اتنی بڑی رقم بطور جرمانہ عائد نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔