75ویں یوم آزادی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح، تحریک پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے 74 سالہ سفر کے دوران ہم محنت، قربانیوں اور قوم کے تعاون سے مختلف چیلنجز میں سرخرو ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یوم آزادی 14 اگست 2021 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا ۔ہم نے ایک متحد،پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں حتیٰ کہ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے۔ ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے۔” پاکستان براڈکاسٹنگ سروس،ہم لاہور سےبول رہے ہیں تیرہ اور چودہ اگست سن سنتالیس عیسوی کی درمیانی رات بارہ بجے ہیں طلوعِ صبحِ آزادی“ #PakistanZindabad ???????? pic.twitter.com/acWusU8Iy8
— Women's Parliamentary Caucus Pakistan (@wpc_pak) August 13, 2021
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 14 اگست کی مناسبت سے بانیٔ پاکستان کے گھر اور اس کے اطراف کی سڑکیں تعمیر کروائیں۔ 14 اگست کی رات کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کھارادر آئے۔ انھوں نے وزیر مینشن پر قائد اعظم کے بنائے ہوئے مونیومنٹ کی نقاب کشائی کی۔Happy 75th #IndependenceDay to the whole nation. #PakistanZindabad
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 13, 2021
❤❤???????? pic.twitter.com/mO6DhNwZA4