ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم پر سخت کارروائی ہوگی: پیمرا

ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم پر سخت کارروائی ہوگی: پیمرا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا مہم پر کارروائی سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تازہ ہدایات جاری کی ہیں جن میں تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو خبردار کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے پر مبنی مہم چلانے یا غلط اطلاعات پھیلانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ گذشتہ دنوں جاری نوٹی فیکیشن میں پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر ایک ایسا رجحان دیکھا گیا ہے جس میں بعض اینکرز ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ https://twitter.com/reportpemra/status/1556992443123482624?s=20&t=S5tpGhFkUtyYLH_kL9AehA پیمرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چینلز پر اس طرح کا رجحان ریاستی اداروں کے خلاف شکوک وشبہات پیدا کرنے سمیت منصوبہ بندی کے تحت پروپیگنڈا مہم چلانے کے مترادف ہے۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے ایسے مواد کو نشر کرنا پہلے سے اس کی جانب سے جاری ہدایات کی خلاف ورزی قرار دیا۔ میڈیا کے نگران ادارے نے تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینل کے لائسنس رکھنے والوں سے کہا ہے کہ وہ آئین میں دیئے گئے اصولوں کی پیروی کریں اور پیمرا کے قوانین کی متعلقہ شقوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔