اسلام آباد: اوگرا ذرائع کے مطابق 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہوگی، جبکہ مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ کریگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست رات 12 بجے سے ہوگا۔