پبلک نیوز:حکومت گلگت بلتستان اور گرین ٹورازم کمپنی کا سیاحت کے فروغ کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے 44 سرکاری خستہ حال گیسٹ ہاوسز کو جدید طرز پر تیار کیا جائے گا،معاہدے میں شامل گیسٹ ہاوسز کئی سالوں سے سرکاری خزانے پر بوجھ تھے جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا تھا، ان گیسٹ ہاوسز کی تزین و ارائش سے علاقے میں سیاحت کے شعبے میں نا صرف بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہونگے۔
ان گیسٹ ہاوسز کی تعمیر کے بعد سیاحوں کی علاقے کی جانب رجحان بڑھے گا، گرین ٹورزم کمپنی ابتدائی طور پر تین بلین کی سرمایہ کاری کرے گا ،سالانہ منافع کا 20 فیصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے استعمال ہو گا ،سالانہ آمدنی کا 35 فیصد گلگت بلتستان حکومت کو صوبے کی ترقی کے لیے ملے گا۔