منی کوسٹر اور ٹرالر میں خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

منی کوسٹر اور ٹرالر میں خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق
رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق منی کوسٹر اور ٹرالر حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، حادثے میں اب تک 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں 18 مسافر سوار تھے، کوسٹر میں پھنسے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز بارش اور گٹروں کا پانی روڑ پر جمع ہونے سے کوسٹر پھنس جانے کے باعث پیش آیا، مسافروں سے بھری کوسٹر روڈ پر پڑے گھڑے میں پھنسی اور ٹرالر منی کوسٹر پر آن گرا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔