’انوار الحق کاکڑ نہ ن لیگ کی چوائس ہیں نہ پیپلز پارٹی کی‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے انوار الحق کاکڑ نہ ہی مسلم لیگ ن کی چوائس ہیں اور نہ ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی چوائس ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ کی تقرری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی خواہش پوری نہِیں ہوئی ہے، اگر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا تب بھی یہی ہوتا۔ سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ملک کے اہم فیصلے راجا ریاض کریں گے ؟ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ انوارالحق کاکڑ پی ڈی ایم جیسا رویہ نہیں اپنائیں گے، ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ملکی مفاد کو کس طرح آگے بڑھانا ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔