نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ، پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان

نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ، پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان
اسلام آباد: نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ اور پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کیا ہے۔ نامزد گنران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے میری بنیادی ذمہ داری ملک میں صف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ، جس کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے ،کوشش ہو گی سب کو ساتھ لیکر چلوں ۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انہیں اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کا تقاضہ پورا کرنا ہے، اس لیے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل نامزد نگران وزیراعظم سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، اسحاق ڈار نے انوارالحق کاکڑ کو مبارکبادی اور اُمید ظاہر کی وہ توقعات پر پورا اتریں گے ۔ واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم کا حلف کل اٹھائیں گے، حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائےگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔