(ویب ڈیسک ) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق جشن آزادی پر لاہور کے 5 مقامات پر آتش بازی کی جائے گی ۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آتش بازی سے محظوظ ہونے والے شہریوں کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔ شہر کے 5 مختلف مقامات پر آج رات آتش بازی ہوگی۔
عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ایمپوریم مال ، سی بی ڈی کلمہ چوک، بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی ہوگی،اس کے علاوہ گریٹر اقبال پارک اور فورٹرس اسٹیڈیم میں آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات ہے،کسی کو بھی مین شاہراہ پر گاڑی موٹرسائیکل لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، آتش بازی والے مقامات پر بہترین ٹریفک انتظامات کئے جائیں گے، روڈ بلاک کرکے ہلڑبازی کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔