جیولین تھرو کب اور کس کےکہنے پر شروع کی؟ارشد ندیم نےبتا دیا

 جیولین تھرو کب اور کس کےکہنے پر شروع کی؟ارشد ندیم نےبتا دیا
کیپشن: Arshad Nadeem's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں تقریب ، قومی ہیرو نے کہا پورے پاکستان نے میرا استقبال کیا جو میرے لیے میڈل سے بڑھ کر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخرپاکستان ارشد ندیم نے کہا سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ،میں نے بہت اچھی ٹرینگ کی تھی خود پر اعتماد تھا ،وزیراعظم کا عزت دینے پر شکر گزار ہوں،محنت کی تھی محنت کا پھل اللہ دیتا ہے ،والدین اور عوام کی دعاوں سے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ارشد ندیم کا کہنا تھا پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا ، جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے ،14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے ،اگلے تمام مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کروں گا۔

آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے، بھائی نے کہا کہ کرکٹ چھوڑو ایتھلیٹکس میں آ جاؤ، میں نے جیولین تھرو 2012 سے شروع کیا، پہلے کوچ نے کہا کہ ایتھلیٹکس میں صرف جیولین تھرو کرو۔

اللہ تعالی مجھے فٹ رکھے ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا ، 2015 میں واپڈا میں نوکری شروع کی اور محنت کی،کھلاڑی کے لیے نوکری ملنا حوصلہ افزائی ہوتی ہے,اس وقت میرے پاس دس میڈل ہیں.
 

Watch Live Public News