وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: Youtube

ویب ڈیسک:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوس میں تقریب , اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آج کی اس محفل اور پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں،پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی شکر گزار ہے، میں ارشد ندیم کے والدین اور اُن کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا،وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا، ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا. 

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا، 15 کروڑؑ روپے انعام پر ٹیکس کٹوٹی نہیں ہوگی،وزیرِ اعظم نےارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا, اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا. 

مزید پڑھیں: اللہ تعالی مجھے فٹ رکھے ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا: ارشد ندیم

وزیرِ اعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کے لئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا. 

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا. 

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلی کارکردگی اور پاکستان کے لئے اولپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا، ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کے لیے صدر کو خط لکھ دیا۔

Watch Live Public News