پبلک نیوز: ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایس او سی کی جانب سے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی تصدیق کے بعد پاک ویسٹ انڈیز میں فل کراؤڈ میں میچز مشکلات کا شکار ہے. پی سی بی نے این سی او سی اور کراچی انتظامیہ سے سٹیڈیم میں شائقین کو فل کپیسٹی میں بلانے کی درخواست کی تھی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سمیت این سی او سی شش و پنج میں مبتلا ہے. پی سی بی ویسٹ انڈیز سیریز کا باقاعدہ آغاز آج کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں تاہم فل کراؤڈ پر پابندی کا خدشہ منڈلانے لگا ہے .
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز منگل اور جمعرات کو کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔