ویسٹ انڈیز کی اننگز پاکستان کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ 31 اور اسمتھ 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی 5 وکٹیں 60 رنز پر گر یں جس کے بعد مہمان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کلینڈر ایئر میں18ٹی 20میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی. پاکستان ویسٹ انڈیز کا دوسرا میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا.Top work Pakistan! First win of the #PAKvWI T20I series ✔️ pic.twitter.com/JNSeOox3g0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2021
پبلک نیوز: پاکستان نے پہلے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو ہرادیا۔ قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی اننگز ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 201 رنز کے تعاقب میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد رضوان78 اور حیدر علی68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ محمد نواز نے10 گیندوں پر30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد وسیم جونیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان کی3،نواز، شاہین اورحارث نے ایک ایک وکٹ لی.حیدر علی مین آف دی میچ قرار پائے.