"میرا اور وزیراعظم کا خون ٹیسٹ کرائیں، پتہ چل جائیگا کون نشئی ہے"

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 2018 کی ویڈیو سامنے لانے کا مقصد پی ٹی آئی کے ارکان کو خوفزدہ کرنا ہے۔ سیلیکٹڈ ٹولہ اپنے مقصد میں ناکام ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایل این کا مؤقف ہے الیکشن ریفارمز ہونی چاہیئں لیکن عمران نیازی کے دوستوں کو نوازنے کے لیے نہیں۔ یہ نہیں کہ یہ فیصل واؤڈا، زلفی بخاری یا ان کی اے ٹی ایمز کو نوازا جائے۔

اپنے خلاف ہونے والے منشیات سے متعلق کیس پر انھوں نے کہا کہ مجھے جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہیروئن ان کی اپنی تھی اس پر کیا تحقیقات ہونی تھیں۔ ہمیں بیس لوگوں کی فہرست دی گئی جن کا پتہ نہیں وہ شامل تفتیش بھی ہوئے ہیں کہ نہیں۔

انھوں نے چیلنج کیا کہ یہ خود سارے نشے کے عادی ہیں اور مقدمے ہمارے خلاف بناتے ہیں۔ میرا اور وزیراعظم کا خون ٹیسٹ کرایا جائے پتہ چل جائے گا کہ کون نشئی ہے۔ ان کا یوم حساب آنے والا ہے یہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔