اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ، گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ، گرفتار وکلاء کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کے دوران گرفتار ہونے والے وکلاء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی گئی۔ گرفتار وکلا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار وکلا کیخلاف ہائیکورٹ حملے کی ایف آئی آر اور ویڈیو شواہد موجود ہیں۔

متن یہ بھی لکھا گیا ہے کہ گرفتار جائے وقعہ پر موجود تھے اور ان پر لگے الزامات گھمبیر نوعیت کے ہیں۔ ملزمان کے وکلا یہ نہیں ثابت کر سکے کہ وہ کسی رعایت کے مستحق ہیں۔ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

چار صفحات پر مشتمل فیصلہ اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تحریر کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔