کراچی (پبلک نیوز) قومی ائیر لائن کے نئے سربراہ کی تلاش شروع۔ پی آئی اے کے موجودہ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے مزید ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی جن کی مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی تھی۔ پی آئی اے کے سی ای او نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کی کی تین سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کردیا۔ سی ای او کے لیے 20 سال کا ایوی ایشن سیکٹر کا تجربہ کے ساتھ 16 سال کی ایوی ایشن منجمنٹ اور انجینئرنگ سائنس کی قابلیت درکار ہے۔ سی ای او پی آئی اے کے لیے عمر کم سے کم 42 اور زیادہ سے زیادہ 62 سال کی شرط رکھی گئی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کے لئے امیدوار 28 فروری تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔