وزیر اعظم کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار، مصنف اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضیاء محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی، افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضیاء محی الدین نے پاکستان میں ٹیلی ویژن ہوسٹنگ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا اور بین الاقوامی سطح پر اداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام بیرون ملک روشن کیا، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے صدر کے طور پر انہوں نے نئے آنے والے فنکاروں کی تربیت میں اپنا شاندار کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ضیاءمحی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی، ان کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔