پرویز خٹک اوروزیراعظم کےدرمیان تلخ کلامی کیسے ہوسکتی ہے؟شہباز گل

پرویز خٹک اوروزیراعظم کےدرمیان تلخ کلامی کیسے ہوسکتی ہے؟شہباز گل
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان ہیں تو ہم سب ہیں۔ پارٹی میں بے شک بڑے قد کے لوگ ہیں لیکن سب نے عمران خان نے نام پر ہی ووٹ لیا ہے۔ انہوں نے کہا پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ کلامی کیسے ہو سکتی ہے؟ وزیراعظم نے بلیک میل کرنے والی بھی کوئی بات نہیں کی۔ اگر کسی نے سوال پوچھا ہے تو اسے لڑائی نہ کہیں۔ وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کی کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔ کیا پرویز خٹک کے رویے پر اعتراض تھا وزیراعظم کو؟ ہمارے مسئلہ ہے کہ ہم سوال کو بھی لڑائی بنا دیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ باتھ روم گئے ہوں۔ وہ ناراض ہی نہیں تھے تو منا کر کیوں لانا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔