دنیا میں ایک دن کے دوران31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

دنیا میں ایک دن کے دوران31 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
پبلک نیوز: کورونا کا سب سے بڑا وار۔ دنیا میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں اومیکرون دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہوگی۔ 2019 سے شروع ہونے والی عالمی وبا نے گزشتہ روز دنیا پر سب سے بڑا وار کیا۔ ایک دن میں 32 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا۔ امریکا میں 8 لاکھ 29 ہزار، فرانس میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ اور بھارت میں ڈھائی لاکھ کے قریب کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، اٹلی اور اسپین میں بھی دو دو لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی۔ یہ تخمینہ 2022 کے پہلے ہفتے میں پورے یورپ میں رپورٹ ہونے والے 70 لاکھ نئے کیسز کے بعد لگایا گیا ہے۔ دو ہفتوں کے عرصے میں انفیکشن کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویکسین شدہ افراد کے لیے شدید بیماری کا سبب نہیں بنتی ہے۔ 2019 میں شروع ہونے والی کورونا وبا اب تک 31 کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکی ہے، 55 لاکھ سے زیادہ زندگیاں اس وبا کی نذر ہو چکیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔