پی ٹی آئی اور ق لیگ یک جان دو قالب ہیں ، وزیر اعلی پنجاب

پی ٹی آئی اور ق لیگ یک جان دو قالب ہیں ، وزیر اعلی پنجاب
لاہور: وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کہتے ہیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق یک جان دو قالب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے دیکھا ہے، پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی، پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔