پاکستان میں کورونا کے وارتیز ہونے لگے، مثبت شرح 3 اعشاریہ 63 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 590 نئے کیس رپورٹ، مزید 21 افراد ابدی نیند جا سوئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 تک جا پہنچی، 39 ہزار 644 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 181 کی حالت تشویشناک ہے ملک بھرمیں مون سون کا زوردار اسپیل، مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے،لاہور میں آج بھی کالی گھٹائیں، ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی،پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب میں فلڈ وارننگ جاری کردی ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج یوم شہدائےکشمیرمنایاجارہا ہے،ایل اوسی کےدونوں اطراف بھارت کے خلاف احتجاج،بھارتی فورسزکےمظالم بےنقاب کیےجائیں گے،مظفرآبادمیں ریلیوں،تقاریب کاانعقادہوگا،حریت رہنماعلی گیلانی کی وادی میں مکمل ہڑتال کی کال،،13جولائی 1931کواذان مکمل کرنے کے لئے22کشمیریوں نے ڈوگرہ افواج جان کا نذرانہ پیش کیا،ڈوگرا افواج کےسامنےڈٹ کرکھڑےرہے وزیراعظم عمران خان کا کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ،یوم شہدائے کشمیر پر ڈوگرہ فوج کے سامنے کلمہ حق کہنے اور جام شہادت نوش کرنے والے 22 جونواں کو خراج عقیدت،کہا بھارتی غیرقانونی قبضے کے خلاف کشمیری مرد و خواتین کا مزاحمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیئے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ 22 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی،ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال،اپوزیشن تحریک اور دیگر قومی امور زیرغور آئیں گے،ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینےسے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی