نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات میں پانی داخل

نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات میں پانی داخل
پسرور (پبلک نیوز) نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، سیلابی پانی درجنوں دیہات میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع شہزادہ اور وائیں کے قریب تین مقامات پر نالہ ڈیک کا بند ٹوٹ گیا۔ سیلابی پانی سے متاثرہ دیہاتوں میں شہزادہ، چرونڈ، وائیں، اونچا پہاڑنگ، پھکی، رسول پور، چک راجہ، عیسیٰ ڈوگراں، ارکی، دھرکالیاں، کپور پور، عادل پور اور ڈھوڈا شامل ہیں۔ تمام دیہات میں کئی کئی فٹ تک پانی داخل ہو چکا ہے۔ مقامی لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلابی پانی سے روپوالی، ککاپن، پنج گرائیں باجوہ اور رشید پور بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی انتطامیہ پسرور سیلابی پانی کے حوالے سے انتظامات کے خالی دعوے کرتے دکھائی دے رہی ہے۔ عملی طور پر کہیں کوئی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔ ہر سال نالہ ڈیک کا سیلابی پانی تباہی مچاتا ہے۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کہیں کوئی فلڈ ریلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔