آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ جلد ہو جائے ، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ جلد ہو جائے ، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا، اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایم ای ایف پی جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے. ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں کا ایم ای ایف پی کا جائزہ ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم ای ایف پی بجھوانے کے بعد اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول سطح پر مذاکرات متوقع ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں چھٹا اور ساتآواں جائزہ مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع نےبتایا کہ آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے، آئی ایم ایف نے گریڈ17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات پبلک کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے احتساب سے متلعقہ آئینی ترامیم پر بھی تحفظات ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔