سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداڈیالہ جیل میں اہم تعیناتی

 سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداڈیالہ جیل میں اہم تعیناتی
کیپشن: سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداڈیالہ جیل میں اہم تعیناتی

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں کے اہم فیصلے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کا ساہیوال جیل تبادلہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا  ہے،عبدالغفور انجم بطور سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آباد فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تقرری اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اہم کیسسز بھی زیر سماعت ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات کے 3 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے.

عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد  کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

اسدجاوید وڑائچ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔

ساجد بیگ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال کو تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Watch Live Public News