کراچی: قبرستان سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

کراچی: قیوم آباد قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں کٹی بوری بند لاش برآمد
کیپشن: Karachi: The body of a woman cut into pieces and wrapped in a sack was recovered from the Qayyumabad cemetery

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قیوم آباد قبرستان سے خاتون کی بوری بند ٹکڑوں کی شکل میں کٹی لاش ملی ہے۔ مقتولہ خاتون کی شناخت فرزانہ کے نام سے کرلی گئی۔ مقتولہ کا بیٹا، چچا اور دیگر رشتہ دار چھیپا سرد خانہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے چچا نوراللہ کے مطابق فرزانہ چار دن قبل شاپنگ کرنے گئی لیکن واپس نہ آئی۔ فرزانہ نے 4روز پہلے ساڑھے 9بجے بیٹے کو فون کیا تھا۔ فون پر روہانسی آواز میں کہا بس میں تھوڑی دیر میں گھر آرہی ہوں۔ اس کے بعد فون بند ہوگیا اور بھتیجی کا کچھ بھی پتا نہ چلا۔

چچانور اللہ نے بتایا کہ ہم پولیس کے پاس گئے تو پولیس نے کہا ہم کیا کر سکتے ہیں؟ گزشتہ روز جب ٹکڑوں میں لاش ملی تب ہمیں پتا چلا بہن کی لاش ہے۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ 

اندوہناک قتل کی واردات کا مقدمہ درج:

سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی کٹی ہوئی بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی لاش کو 7 ٹکروں میں کاٹا گیا۔ سر دھڑ سے الگ کیا گیا، دونوں ہاتھ الگ اور ٹانگیں بھی جسم سے الگ کردی گئیں۔ شناخت ختم کرنے کیلئے مقتولہ کے سر اور دھڑ کو جلایا بھی گیا تھا۔

لاش کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News