نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گر گئی،22 طلبہ ہلاک، 132 زخمی

نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گر گئی،22 طلبہ ہلاک، 132 زخمی

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں اسکول کی عمارت گر نے سے 22 طلبہ ہلاک، جبکہ 132 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیٹیو سٹیٹ کے جوس نارتھ ڈسٹرکٹ میں سینٹ اکیڈمی سکول کے کلاس رومز کی چھت سر پر گرنے کے بعد پھنسے ہوئے طلبہ ملبے کے نیچے سے مدد کیلئے پکارتے رہے، ملبہ ہٹانے والے بچوں کو بچانے کی کوشش میں مصروف رہے جبکہ اس دوران موقع پر موجود والدین بھی اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے رہے۔

 نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ دو منزلہ عمارت ہاؤسنگ سینٹ اکیڈمی گرنے سے متعدد طلبہ جان کی بازی ہار گئے البتہ ایجنسی طلبہ کی تعداد یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

Watch Live Public News