وزیراعلی سندھ بدقسمتی سے قوم کی سیاست کر رہے ہیں

وزیراعلی سندھ بدقسمتی سے قوم کی سیاست کر رہے ہیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا کے اداروں کی ادائیگی یقینی بنائی ہے ٗ حکومت پر میڈیا کی کوئی بڑی رقم واجب الادا نہیں ہے ٗ لیکن شکایت ملتی ہے کہ ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی ٗ اسی لیے ہم میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں ٗ اس پر اعتراض کیا جارہا ہے کہ ورکرز کو اختیار کیوں دیا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلے 40/45 کروڑ جاری ہوئے ٗ ہم چاہتے ہیں صحافیوں کے مسائل حل ہوں ٗ تمام اداروں کو ادائیگی کر دیں ٗ اب حکومت پر واجبات نہیں۔ بڑے اچھے اداروں کے حوالے سے ابھی بھی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے شکایات ہیں ٗ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اب بدقسمتی سے ایک قوم کی سیاست کر رہے ہیں ٗ پانی کا مزہ ہو یا ترقیاتی منصوبوں کا مسئلہ ہو ٗ سندھ کو 1600/1800 ارب روپے دیئے گئے پچھلے دو تین برسوں میں ٗ صرف اس سال اربوں روپے این ایف سی کی مد میں دیئے جا رہے ہیں ٗ لیکن یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 سے اب تک سندھ اپنی پولیس نہیں بنا سکا ٗ پولیس کی اہلیت نہیں بنیادی امن و امان قائم کرنے کی اس لیئے یہاں رینجرز ہے ٗ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں امن وامان کی اتنی بری حالت نہیں جتنی کراچی کی ہے ٗ کوئی بھی گاڑی روک کر پستول دکھا کر لوٹ لیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو یہ حق کیوں دیا جارہا ہے اداروں کے خلاف،یہ اعتراض کیا جارہا ہے ٗ کم سے کم تنخواہ بیس ہزار روپے کی ہے ٗ کراچی میں نہیں ہوئی ٗ کیونکہ وفاقی حکومت نے پانچ سو پچاس میگا واٹ بی کراچی کو دی ٗ پہلے کراچی میں سب سے زیادہ بجلی جاتی تھی ٗ ایک ارب سترہ کروڑ کے بقایا جات تھے میڈیا کے ٗ 67 کروڑ میں نے جاری کیا۔

Watch Live Public News