وزیر خزانہ کو شرم نہیں آئی کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے

وزیر خزانہ کو شرم نہیں آئی کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے میں انہیں مشکل ہوگی، عوام جوتے مارے گی ٗ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو پیسے دیتا ہے ٗ ہم نے کراچی اور سندھ کو پروجیکٹ دئیے ٗ ہم نے کراچی کو امن و امان دیا ٗ گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے دئیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی پی ٹی آئی کو لانے والے اگر تیاریاں کر رہے ہیں تو وہی بھگتیں ٗ ٗ لانے، لے جانے اور رکھنے والوں کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے ٗ میں الزام لگاتا ہوں کہ دوائیوں کے سودے کرنے والا کون تھا ٗ چینی کی قیمت 53 روپے سے ایک سو 20 تک پہنچ گئی، تماشا دیکھتے رہے ٗ وزیراعظم اور کابینہ کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ پر افسران کو تبدیل کر دیا جاتا ہے ٗ کس کو این آر او دیا ہے بتائیں نا ٗ رنگ روڈ کے اسکینڈلز، پیٹرولیم کے اسکینڈل، چینی کے اسکینڈل و دیگر ٗ ملک میں پیٹرول ختم ہو گیا ٗ وزیر خزانہ کو شرم نہیں آئی، وزیر خزانہ کو یہ نہیں پتا کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف اگر بجلی کے پلانٹ نہ لگاتا تو آج 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ٗ مسلم لیگ ن کی حکومت رہتی تو 2018 سے زیادہ گروتھ ہوتی ٗ مسلم لیگ ن کی اگر حکومت رہتی تو 370ارب روپے جی ڈی پی ہوتی ٗ ن لیگ کے دور میں ساڑھے 7 ارب روپے کا خسارہ 5 سال میں تھا ٗ موجودہ حکومت کا تین سال میں خسارہ 10 ارب سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ تقریر میں پچھلی حکومت پر ملبہ ڈالتے ہیں ٗ تین سال میں موجودہ حکومت نے 15 ہزار سے زائد ارب روپے کا اضافی قرضہ لیا ٗ سود کی رقم 15 سو ارب روپے تھی جبکہ آج 3 ہزار سے زائد ارب روپے سود ہے ٗ تین سال میں 50 لاکھ آدمی بے روزگار کر دیا ہے ٗ بجٹ کی تجاویز میں کہیں لکھا ہوا کہ روزگار کون مہیا کرے گا؟۔

Watch Live Public News