برازیلی صدر کو جرمانہ ہو گیا

برازیلی صدر کو جرمانہ ہو گیا

برازیلیا (ویب ڈیسک) ماسک کیوں نہیں پہنا؟ کورونا وائرس کے دنوں میں ماسک نہ پہننے والے ہر شخص کو اس سوال کا سامنا رہتا ہے۔ عام آدمی اس حوالے سے کوتاہی کر بھی سکتا ہے۔ لیکن ایک ملک کا سربراہ اور صدر جیسے قلمدان کا ذمہ کیسے کوتاہی کر سکتا ہے؟

برازیل کے صدر نے ایسا ہی کیا، انھوں نے بغیر ماسک پہنے ریلی میں شرکت کی جس پر ان کو جرمانہ ہو گیا۔ برازیلی صدر جیئر بولسو نارو موٹر سائیکل ریلی میں ماسک بنا پہنے شیک ہوئے۔ یہ بنیاد طور پر ریلی کی اختتام تقریب تھی جس میں ان کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی تھی اور وہ بنا ماسک شریک ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جس ریلی میں شرکت پر ان کو 90 یورو جرمانہ ہوا وہ اس میں اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور وزیر تارسیسو گومیز کے ہمراہ شرکت کر رہے تھے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر ہزاروں لوگ جمع تھے۔ مجمع کے باوجود صدر نے ماسک نہ لگایا۔

سوشل میڈیا پر تقریب کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر برازیلی عدات نے ان کو 90 یوروز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ان کے ہمراہ جانے والے وزیر اور ان کے بیٹے پر بھی جرمانہ عائد ہوا۔

واضح رہے کہ برازیلی صدر کو دوسری بار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ جیئر بولسو نارو کی وجہ شہرت ان کے مضحکہ خیز اور متنازع بیان ہیں جن کی وجہ سے ان کو کئی بار ہزیمت بھی اٹھانا پڑی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔